صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
19. باب قبول الصدقة من الكسب الطيب وتربيتها:
باب: پاک کمائی سے صدقہ کا قبول ہونا اور اس کا پرورش پانا۔
ترقیم عبدالباقی: 1014 ترقیم شاملہ: -- 2344
وحَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ . ح وحَدَّثَنِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَوْدِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ ، كِلَاهُمَا، عَنْ سُهَيْلٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ فِي حَدِيثِ رَوْحٍ " مِنَ الْكَسْبِ الطَّيِّبِ، فَيَضَعُهَا فِي حَقِّهَا "، وَفِي حَدِيثِ سُلَيْمَانَ: " فَيَضَعُهَا فِي مَوْضِعِهَا "،
روح بن قاسم اور سلیمان بن بلال دونوں نے سہیل سے اسی سند کے ساتھ (مذکورہ بالا) حدیث بیان کی، روح کی حدیث میں ہے: «من الكسب الطيب فيضعها في حقها» (حلال کمائی سے صدقہ کرتا ہے، پھر اس کو وہاں لگاتا ہے جہاں اس کا حق ہے) اور سلیمان کی حدیث میں ہے: «فيضعها في موضعها» (اور اسے اس کی جگہ پر خرچ کرتا ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2344]
امام صاحب اپنے دو اساتذہ سے یہی روایت سہیل کی سند سے بیان کرتے ہیں، روح کی حدیث میں ہے: ”پاکیزہ کمائی سے اور اسے اللہ صحیح موقع و محل پر رکھتا ہے“ اور سلیمان کی حدیث میں «فِي حَقِّهَا» کی جگہ «فَيَضَعُهَا فِي حَقِّهَا» ”اسے اس کے محل پر رکھتا ہے“ (مقصد دونوں الفاظ کا ایک ہی ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2344]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1014
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 2344 in Urdu
سليمان بن بلال القرشي ← سهيل بن أبي صالح السمان