🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. باب ذِكْرِ الْخَوَارِجِ وَصِفَاتِهِمْ:
باب: خوارج اور ان کی صفات کا ذکر۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1064 ترقیم شاملہ: -- 2453
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ، وَلَمْ يَذْكُرْ عَامِرَ بْنَ الطُّفَيْلِ، وَقَالَ: " نَاتِئُ الْجَبْهَةِ "، وَلَمْ يَقُلْ: " نَاشِزُ "، وَزَادَ: فَقَامَ إِلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَهُ، قَالَ: " لَا "، قَالَ: ثُمَّ أَدْبَرَ، فَقَامَ إِلَيْهِ خَالِدٌ سَيْفُ اللَّهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَهُ، قَالَ: " لَا "، فَقَالَ: " إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ لَيِّنًا رَطْبًا "، وَقَالَ: قَالَ عُمَارَةُ: حَسِبْتُهُ قَالَ: " لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ "،
جریر نے عمارہ بن قعقاع سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، انہوں نے علقمہ بن علاثہ کا ذکر کیا اور عامر بن طفیل کا ذکر نہیں کیا۔ نیز ناتی الجبہۃ (نکلی ہوئی پیشانی والا) کہا اور (عبدالواحد کی طرح ناشز (ابھری ہوئی پیشانی والا) نہیں کہا اور ان الفاظ کا اضافہ کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ کہا: پھر وہ پیٹھ پھیر کر چل پڑا تو خالد سیف اللہ رضی اللہ عنہ اٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر فرمایا: ”حقیقت یہ ہے کہ عنقریب اس کی اصل سے ایسے لوگ نکلیں گے جو اللہ تعالیٰ کی کتاب نرمی اور تراوٹ سے پڑھیں گے۔“ (جریر نے) کہا: عمارہ نے کہا: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں نے ان کو پا لیا تو ان کو اسی طرح قتل کروں گا جس طرح ثمود قتل ہوئے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2453]
مصنف اپنے ایک اور استاد سے عمارہ بن القعقاع کی سند سے روایت کرتے ہیں۔ اس میں صرف علقمہ بن علاثہ کا نام ہے، عامر بن طفیل کا ذکر نہیں ہے، اسی طرح «نَاشِزُ الْجَبْهَةِ» کی بجائے «نَاتِئُ الْجَبْهَةِ» ہے اور یہ اضافہ ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں پھر وہ پیٹھ پھیر کر چل پڑا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خالد سیف اللہ رضی اللہ عنہ (اللہ کی تلوار) حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اس کی گردن نہ اتار دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“ پھر فرمایا: ”اس کی نسل سے جلدی ایسے لوگ نکلیں گے جو اللہ تعالیٰ کی کتاب بہت آسانی سے تازہ بتازہ (روزانہ) پڑھیں گے“ عمارہ کہتے ہیں میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں نے ان کو پا لیا تو ثمودیوں کی طرح انہیں نہس کر ڈالوں گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2453]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1064
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمارة بن القعقاعثقة
👤←👥جرير بن عبد الحميد
Newجرير بن عبد الحميد ← عمارة بن القعقاع
ثقة صحيح الكتاب ، قيل : كان في آخر عمره يهم من حفظه
👤←👥عثمان ابن أبي شيبة
Newعثمان ابن أبي شيبة ← جرير بن عبد الحميد
ثقة حافظ شهير ، وله أوهام . وقيل : كان لا يحفظ القرآن
Sahih Muslim Hadith 2453 in Urdu