صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
85. باب فضل المدينة ودعاء النبي صلى الله عليه وسلم فيها بالبركة وبيان تحريمها وتحريم صيدها وشجرها وبيان حدود حرمها:
باب: مدینہ منورہ کی فضیلت اور اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت کی دعا اور اس کی حرمت اور اس کے شکار، اور درخت کاٹنے کی حرمت، اور اس کے حدود حرم کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1365 ترقیم شاملہ: -- 3322
وحدثناه سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حدثنا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا.
یعقوب بن عبدالرحمٰن القاری نے ہمیں عمرو بن ابی عمرو سے حدیث بیان کی، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔ مگر انہوں نے کہا: ”میں اس کی دونوں کالے سنگریزوں والی زمینوں کے درمیانی حصے کو حرم قرار دیتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3322]
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، اس میں بَيْنَ جَبَلَيْهَا [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3322]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1365
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3322 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3322
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مدینہ کے مشرق اور مغرب میں دو سنگریزوں کے علاقے ہیں اور جنوب وشمال میں دوپہاڑ عِیْر اور ثَوْر ہیں،
جن لوگوں نے ان دونوں کا یا ایک کا انکار کیا ہے وہ نا واقفیت پر مبنی ہے۔
تفصیل کے لیے محمد فواد عبدالباقی کا حاشیہ (مسلم ج 2ص 996 تا998)
دیکھئے۔
فوائد ومسائل:
مدینہ کے مشرق اور مغرب میں دو سنگریزوں کے علاقے ہیں اور جنوب وشمال میں دوپہاڑ عِیْر اور ثَوْر ہیں،
جن لوگوں نے ان دونوں کا یا ایک کا انکار کیا ہے وہ نا واقفیت پر مبنی ہے۔
تفصیل کے لیے محمد فواد عبدالباقی کا حاشیہ (مسلم ج 2ص 996 تا998)
دیکھئے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3322]


عمرو بن أبي عمرو القرشي ← أنس بن مالك الأنصاري