علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
87. باب صيانة المدينة من دخول الطاعون والدجال إليها:
باب: طاعون اور دجال سے مدینہ منورہ کے محفوظ رہنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1380 ترقیم شاملہ: -- 3351
وحدثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، جَمِيعًا عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَأْتِي الْمَسِيحُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ هِمَّتُهُ الْمَدِينَةُ حَتَّى يَنْزِلَ دُبُرَ أُحُدٍ، ثُمَّ تَصْرِفُ الْمَلَائِكَةُ وَجْهَهُ قِبَلَ الشَّامِ، وَهُنَالِكَ يَهْلِكُ ".
اسماعیل بن جعفر سے روایت ہے، (کہا:) علاء نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشرق کی جانب سے مسیح دجال آئے گا، اس کا ارادہ مدینہ (میں داخلے کا) ہوگا یہاں تک کہ وہ احد پہاڑ کے پیچھے اترے گا، پھر فرشتے اس کا رخ شام کی طرف پھیر دیں گے اور وہیں وہ ہلاک ہو جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3351]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسیح (دجال) مدینہ کا عزم کر کے آئے گا یہاں تک کہ اُحد کے پیچھے اترے گا، پھر فرشتے اس کا رخ شام کی طرف پھیر دیں گے اور وہیں ہلاک ہو گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3351]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1380
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3351 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3351
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مسند احمد اور سنن ترمذی کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال کا ظہور خراسان سے ہو گا،
پھر خراسان سے گزرے گا جہاں یہودی رہائش پذیر ہوں گے،
پھر شام وعراق کے درمیان کے مدینہ کا قصد کرے گا یہ تینوں علاقے مدینہ منورہ کے مشرق میں ہے۔
فوائد ومسائل:
مسند احمد اور سنن ترمذی کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال کا ظہور خراسان سے ہو گا،
پھر خراسان سے گزرے گا جہاں یہودی رہائش پذیر ہوں گے،
پھر شام وعراق کے درمیان کے مدینہ کا قصد کرے گا یہ تینوں علاقے مدینہ منورہ کے مشرق میں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3351]
Sahih Muslim Hadith 3351 in Urdu
عبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو هريرة الدوسي