English
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب لعن آكل الربا ومؤكله:
باب: سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1598 ترقیم شاملہ: -- 4093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: هُمْ سَوَاءٌ ".
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، کھلانے والے، لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی اور فرمایا: (گناہ میں) یہ سب برابر ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4093]
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے پر، سود دینے والے پر، یہ معاملہ لکھنے والے پر، اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت بھیجی ہے، اور فرمایا، یہ سب برابر ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4093]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1598
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير
Newمحمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
صدوق إلا أنه يدلس
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← محمد بن مسلم القرشي
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥عثمان بن أبي شيبة العبسي، أبو الحسن
Newعثمان بن أبي شيبة العبسي ← هشيم بن بشير السلمي
وله أوهام، ثقة حافظ شهير
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة
Newزهير بن حرب الحرشي ← عثمان بن أبي شيبة العبسي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن الصباح الدولابي، أبو جعفر
Newمحمد بن الصباح الدولابي ← زهير بن حرب الحرشي
ثقة حافظ
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4093 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4093
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح سود لینے والا مجرم اور گناہ گار ہے،
اسی طرح سود دینے والا،
اور اس میں تعاون کرنے والا بھی گناہ گار ہے،
اس لیے بینک کی ملازمت ناجائز ہے،
کیونکہ بینک کا ملازم اگر سودی لین دین میں تعاون کرتا ہے،
مثلا یہ معاملہ تحریر کرتا ہے،
یا اس کا حساب کتاب رکھتا ہے،
تو یہ گناہ کے کام میں شرکت اور تعاون ہے،
نیز اجرت میں،
سودی مال لیتا ہے،
جو حرام مال ہے،
اگر محض چوکیدار ہے یا جاروب کش ہے،
سودی معاملہ میں تعاون نہیں کرتا ہے،
تو اجرت مال حرام ہی سے لے گا،
اس لیے یہ صورت بھی پسندیدہ نہیں ہے،
اس سے بچنا بہتر ہے،
جیسا کہ اگلے باب میں آ رہا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4093]