🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد:
باب: ایسی نذر جس میں اللہ کی نافرمانی ہو اور جس کو پورا کرنے کی طاقت نہ ہو اس کو پورا کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1641 ترقیم شاملہ: -- 4246
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ كِلَاهُمَا، عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ، وَفِي حَدِيثِ حَمَّادٍ، قَالَ: كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ، وَكَانَتْ مِنْ سَوَابِقِ الْحَاجِّ، وَفِي حَدِيثِهِ أَيْضًا، فَأَتَتْ عَلَى نَاقَةٍ ذَلُولٍ مُجَرَّسَةٍ وَفِي حَدِيثِ الثَّقَفِيِّ وَهِيَ نَاقَةٌ مُدَرَّبَةٌ.
حماد بن زید اور عبدالوہاب ثقفی دونوں نے ایوب سے اسی سند کے ساتھ اس کے ہم معنی حدیث بیان کی، حماد کی حدیث میں ہے: انہوں نے کہا: عضباء اونٹنی بنو عقیل کے ایک آدمی کی تھی اور وہ حاجیوں کی سواریوں میں سب سے آگے رہنے والی اونٹنیوں میں سے تھی (تیز رفتار تھی۔) اور ان کی حدیث میں یہ بھی ہے: اور وہ (قیدی عورت) سدھائی ہوئی مشاق اونٹنی پر (بیٹھ کر) آئی، اور ثقفی کی حدیث میں ہے: وہ سدھائی ہوئی اونٹنی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب النذر/حدیث: 4246]
امام صاحب اپنے تین (3) اساتذہ کی سندوں سے ایوب کی مذکورہ بالا سند ہی سے بیان کرتے ہیں۔ حماد کی حدیث میں ہے، عضباء، بنو عقیل کے آدمی کی تھی اور حاجیوں کو سب سے پہلے پہنچانے والی اونٹنیوں میں سے تھی، اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ وہ عورت سدھائی، تربیت یافتہ اونٹنی کے پاس پہنچی اور ثقفی کی روایت میں ہے، وہ سدھائی ہوئی اونٹنی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب النذر/حدیث: 4246]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1641
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكرثقة ثبتت حجة
👤←👥عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي، أبو محمد
Newعبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي ← أيوب السختياني
ثقة
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي عمر العدني ← عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي
ثقة
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← محمد بن أبي عمر العدني
ثقة حافظ إمام
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل
Newحماد بن زيد الأزدي ← إسحاق بن راهويه المروزي
ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور
👤←👥سليمان بن داود العتكي، أبو الربيع
Newسليمان بن داود العتكي ← حماد بن زيد الأزدي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4246 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4246
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ذلول،
مجرسة،
مدربة اور منوقه:
چاروں الفاظ ہم معنی ہیں،
سب کا مقصد یہ ہے کہ،
وہ سوار کی اطاعت گزار اور سدھائی ہوئی،
تربیت یافتہ تھی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4246]