صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
39. باب حرمة نساء المجاهدين وإثم من خانهم فيهن:
باب: مجاہدیں کی عورتوں کی حرمت کا بیان اور ان میں خیانت کرنے والے کے گناہ کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1897 ترقیم شاملہ: -- 4910
وحَدَّثَنَاه سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ قَعْنَبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، فَقَالَ: فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِهِ مَا شِئْتَ، فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: فَمَا ظَنُّكُمْ.
قعنب نے علقمہ بن مرثد سے اسی سند کے ساتھ روایت کی: ”اور فرمایا: (اسے کہا جائے گا کہ) تم اس کی نیکیوں میں سے جو چاہو لے لو“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”تم کیا سمجھتے ہو؟“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4910]
امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے یہی حدیث بیان کرتے ہیں، اس میں ہے، فرمایا: ”اس کی نیکیوں میں سے جو چاہو لے لو“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف رخ کر کے فرمایا: ”تو تمہارا کیا خیال ہے؟“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4910]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1897
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علقمة بن مرثد الحضرمي، أبو الحارث | ثقة | |
👤←👥قعنب التميمي قعنب التميمي ← علقمة بن مرثد الحضرمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← قعنب التميمي | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥سعيد بن منصور الخراساني، أبو عثمان سعيد بن منصور الخراساني ← سفيان بن عيينة الهلالي | ثقة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4910 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4910
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح انسان اپنی ماں کی عزت واحترام کرتا ہے،
اسے نظر بد سے نہیں دیکھتا اور اس کے ساتھ قابل اعتراض خلوت و گفتگو نہیں کرتا اور اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا ہے،
اس کی ضروریات کو پوری کرتا ہے،
تو جہاد سے پیچھے رہ کر مجاہدین کی نیابت کرنے والوں کو ان کی بیویوں کے ساتھ اپنی ماؤں والا طرز عمل اختیارکرنا ہوگا اور اگر کوئی انسان خیانت کا مرتب ہوگا،
ان کی عزت و ناموس پامال کرے گا،
یا مالی خیانت کرے گا،
تو یہ اس قدر سنگین جرم ہے کہ مجاہد کو اس خائن کی تمام نیکیاں لینے کا اختیار ملے گا اور وہ اس کی کوئی نیکی چھوڑنے کا روادار نہیں ہوگا۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4910]
قعنب التميمي ← علقمة بن مرثد الحضرمي