الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب إباحة ميتات البحر:
باب: دریا کے مردے کا مباح ہونا۔
ترقیم عبدالباقی: 1935 ترقیم شاملہ: -- 5000
وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ 140، قَالَ: سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا ، يَقُولُ: " فِي جَيْشِ الْخَبَطِ إِنَّ رَجُلًا نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ ثُمَّ ثَلَاثًا ثُمَّ نَهَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ ".
عمرو نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو پتوں والے لشکر کے بارے میں بیان کرتے ہوئے سنا کہ (جب زاد راہ ختم ہو گیا تو ابتدا میں) ایک دن ایک شخص نے تین اونٹ ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، اس کے بعد حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس کو منع کر دیا (کہ سواری کے جانور ختم ہونے لگے تھے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 5000]
حضرت جابررضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، پتوں والے لشکر میں، ایک آدمی نے تین اونٹ ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، پھر اسے حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ نے منع کر دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 5000]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1935
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5000 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5000
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ اونٹ ذبح کرنے والے حضرت قیس بن سعد بن عبادہ تھے،
حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس بنا پر روک دیا کہ تم ادھار لے کر اونٹ ذبح کر رہے ہو،
تمہارا اپنا مال تو ہے نہیں،
معلوم نہیں،
تمہارا باپ تمہیں دے گا یا نہیں،
واپسی پر جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو اس کا پتہ چلا،
تو انہوں نے اپنے بیٹے کو کھجوروں کا ایک باغ ھبہ کر دیا۔
فوائد ومسائل:
یہ اونٹ ذبح کرنے والے حضرت قیس بن سعد بن عبادہ تھے،
حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس بنا پر روک دیا کہ تم ادھار لے کر اونٹ ذبح کر رہے ہو،
تمہارا اپنا مال تو ہے نہیں،
معلوم نہیں،
تمہارا باپ تمہیں دے گا یا نہیں،
واپسی پر جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو اس کا پتہ چلا،
تو انہوں نے اپنے بیٹے کو کھجوروں کا ایک باغ ھبہ کر دیا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5000]
عمرو بن دينار الجمحي ← جابر بن عبد الله الأنصاري