الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
7. باب إِبَاحَةِ الضَّبِّ:
باب: گوہ کا گوشت حلال ہے (یعنی سوسمار کا)۔
ترقیم عبدالباقی: 1944 ترقیم شاملہ: -- 5033
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ ، قَالَ: قَالَ لِي الشَّعْبِيُّ : أَرَأَيْتَ حَدِيثَ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَاعَدْتُ ابْنَ عُمَر قَرِيبًا مِنْ سَنَتَيْنِ أَوْ سَنَةٍ وَنِصْفٍ، فَلَمْ أَسْمَعْهُ رَوَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ هَذَا، قَالَ: كَانَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ سَعْدٌ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُعَاذ.
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے توبہ عنبری سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: شعبی نے مجھ سے کہا: تم حسن (بصری) کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کردہ (مرسل) حدیث دیکھی (سنی اور لکھی ہوئی دیکھی، اور اس کے مرسل ہونے پر غور کیا؟) میں تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ڈیڑھ یا دو سال تک (اٹھتا) بیٹھتا رہا لیکن میں نے انہیں اس حدیث کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی اور حدیث روایت کرتے ہوئے نہیں سنا۔ انہوں نے (اس طرح) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے بہت سے لوگ (موجود تھے) ان میں سعد رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ معاذ کی حدیث کے مانند۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 5033]
توبہ عنبری کہتے ہیں کہ مجھے شعبی رحمہ اللہ نے کہا: کیا آپ حسن رحمہ اللہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روایات سے آگاہ ہیں؟ حالانکہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ دو سال یا ڈیڑھ سال بیٹھا ہوں، اتنے عرصے میں، میں نے ان سے صرف یہ حدیث سنی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ ساتھی تھے، ان میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ بھی تھے، آگے مذکورہ بالا حدیث ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان/حدیث: 5033]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1944
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥الشعبي الشعبي ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | ثقة ، مشهور ، فقيه فاضل | |
👤←👥توبة بن أبي الأسد العنبري توبة بن أبي الأسد العنبري ← الشعبي | ثقة . أخطأ الأزدي إذ ضعفه | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← توبة بن أبي الأسد العنبري | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥غندر ربيب شعبة غندر ربيب شعبة ← شعبة بن الحجاج | ثقة صحيح الكتاب إلا أن فيه غفلة | |
👤←👥أبو موسى الزمن أبو موسى الزمن ← غندر ربيب شعبة | ثقة ثبت |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5033 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5033
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت شعبی رحمہ اللہ کا مقصد یہ تھا کہ حسن بصری،
احادیث کے بیان کے شوق میں مرسل روایات بھی بیان کرتے ہیں،
جبکہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما آپ سے براہ راست روایات سننے کے باوجود بہت کم روایات بیان کرتے تھے،
کیونکہ وہ سمجھتے تھے،
کثرت سے روایات بیان کرنے میں غلطی کا امکان پیدا ہو جاتا ہے،
جبکہ اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
فوائد ومسائل:
حضرت شعبی رحمہ اللہ کا مقصد یہ تھا کہ حسن بصری،
احادیث کے بیان کے شوق میں مرسل روایات بھی بیان کرتے ہیں،
جبکہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما آپ سے براہ راست روایات سننے کے باوجود بہت کم روایات بیان کرتے تھے،
کیونکہ وہ سمجھتے تھے،
کثرت سے روایات بیان کرنے میں غلطی کا امکان پیدا ہو جاتا ہے،
جبکہ اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5033]
Sahih Muslim Hadith 5033 in Urdu
الشعبي ← عبد الله بن عمر بن الخطاب