یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
8. باب عقوبة من شرب الخمر إذا لم يتب منها بمنعه إياها في الآخرة:
باب: جو شخص دنیا میں شراب پیے اور توبہ نہ کرے۔
ترقیم عبدالباقی: 2003 ترقیم شاملہ: -- 5223
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَتُبْ مِنْهَا حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ "، فَلَمْ يُسْقَهَا قِيلَ لِمَالِكٍ رَفَعَهُ، قَالَ: نَعَمْ.
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے کہا: ہمیں مالک نے نافع سے حدیث بیان کی، (انہوں نے) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ”جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس سے توبہ نہیں کیا اسے آخرت میں اس سے محروم کردیا جائے گا، وہ اسے نہیں پلائی جائے گی۔“ امام مالک سے پوچھا گیا: کیا انہوں نے (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ) نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5223]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں شراب پی، پھر اس سے توبہ نہ کی، وہ آخرت میں اس سے محروم رہے گا، وہ اسے نہیں پلائی جائے گی۔“ امام مالک سے پوچھا گیا: اس نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کی تھی، انہوں نے کہا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5223]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2003
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي | ثقة ثبت مشهور | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← نافع مولى ابن عمر | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥عبد الله بن مسلمة الحارثي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن مسلمة الحارثي ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5223 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5223
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
شراب پر دوام اور اصرار کبیرہ گناہ ہے،
لیکن اگر کوئی اس کو حلال سمجھتا ہے اور شریعت کے قطعی حکم سے انکار کرتا ہے،
تو شریعت کے یقینی حکم کا انکار کفر ہے،
اس لیے ایسا انسان جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا،
لیکن اگر وہ اس کی حرمت کا انکار نہیں کرتا،
اخلاص نیت سے مسلمان ہوا ہے،
تو پھر کبیرہ گناہ کے ارتکاب سے انسان ایمان سے خارج نہیں ہوتا،
اس لیے وہ سزا بھگت کر (اگر کسی دوسری نیکی کے نتیجہ میں معافی نہ ملی)
جنت میں چلا جائے گا،
لیکن شراب کی خواہش ختم ہو چکی ہو گی،
اس کا دل اس کی طرف مائل نہیں ہو گا،
اور وہ جنت کی اس نعمت سے محروم رہے گا۔
فوائد ومسائل:
شراب پر دوام اور اصرار کبیرہ گناہ ہے،
لیکن اگر کوئی اس کو حلال سمجھتا ہے اور شریعت کے قطعی حکم سے انکار کرتا ہے،
تو شریعت کے یقینی حکم کا انکار کفر ہے،
اس لیے ایسا انسان جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا،
لیکن اگر وہ اس کی حرمت کا انکار نہیں کرتا،
اخلاص نیت سے مسلمان ہوا ہے،
تو پھر کبیرہ گناہ کے ارتکاب سے انسان ایمان سے خارج نہیں ہوتا،
اس لیے وہ سزا بھگت کر (اگر کسی دوسری نیکی کے نتیجہ میں معافی نہ ملی)
جنت میں چلا جائے گا،
لیکن شراب کی خواہش ختم ہو چکی ہو گی،
اس کا دل اس کی طرف مائل نہیں ہو گا،
اور وہ جنت کی اس نعمت سے محروم رہے گا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5223]
Sahih Muslim Hadith 5223 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي