۔ جراح بن ملیح کہتے ہیں: میں نے جابر بن یزید (جعفی) کو یہ کہتے سنا: میرے ابو جعفر (محمد باقر بن علی بن حسین بن علی رضی اللہ عنہ) کی ستر ہزار حدیثیں ہیں جو سب کی سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (روایت کی گئی) ہیں۔
جراح بن ملیحؒ کہتے ہیں: میں نے جابر کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”مجھے ابو جعفرؒ (امام محمد باقر) سے ستر ہزار احادیث یاد ہیں۔ وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 7
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (18475)»
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 55
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابو جعفر محمد بن علی بن حسین بن علیؓ ہیں ان کے باپ (علی بن حسینؒ) نے رسول اللہ ﷺ کا دور نہیں پایا، تو انہوں نے کیسے پانا تھا، اس لیے یہ سب جابر کی تراشیدہ ہیں، جو شیعہ کے ہاں قبول ہوگئی ہیں۔