صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
26. باب تحريم تصوير صورة الحيوان وتحريم اتخاذ ما فيه صورة غير ممتهنة بالفرش ونحوه وان الملائكة عليهم السلام لا يدخلون بيتا فيه صورة ولا كلب
باب: جانور کی تصویر بنانا حرام ہے اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر ہو اس کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2111 ترقیم شاملہ: -- 5544
وحدثينيه زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، قال: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ دَارًا تُبْنَى بِالْمَدِينَةِ لِسَعِيدٍ أَوْ لِمَرْوَانَ، قَالَ: فَرَأَى مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ فِي الدَّارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً.
جریر نے عمارہ سے، انہوں نے ابوزرعہ سے روایت کی، کہا: میں اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں ایک گھر میں گئے جو سعید (ابن عاص) رضی اللہ عنہ یا مروان (ابن حکم) کے لیے بنایا جا رہا تھا، وہاں انہوں نے ایک مصور کو گھر میں تصویر بناتے ہوئے دیکھا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اور اسی کے مانند روایت کی اور (جریر نے) (یا ایک جو تو بنائیں) (کے الفاظ) بیان نہیں کیے۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5544]
ابو زرعہ بیان کرتے ہیں، میں اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ ایک گھر میں داخل ہوئے، جو مدینہ میں سعید یا مروان کے لیے بنایا جا رہا تھا تو انہوں نے ایک مصور دیکھا، جو گھر میں تصویریں بنا رہا تھا تو انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی، لیکن اس میں، (یا ایک جو پیدا کریں) کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5544]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2111
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5544 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5544
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سعید بن عاص اور مروان رضی اللہ عنہما،
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں باری باری مدینہ منورہ کے گورنر بنتے تھے اور ان کے حکم سے گھر کے درودیوار پر نقش و نگار بنائے جا رہے تھے،
ان میں کسی جاندار کی تصویر بھی ہو گی،
اس لیے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی۔
فوائد ومسائل:
سعید بن عاص اور مروان رضی اللہ عنہما،
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں باری باری مدینہ منورہ کے گورنر بنتے تھے اور ان کے حکم سے گھر کے درودیوار پر نقش و نگار بنائے جا رہے تھے،
ان میں کسی جاندار کی تصویر بھی ہو گی،
اس لیے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5544]
أبو زرعة بن عمرو البجلي ← أبو هريرة الدوسي