صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
21. باب استحباب الرقية من العين والنملة والحمة والنظرة:
باب: نظر لگنے، پھوڑے پھنسی، زہریلے ڈنگ وغیرہ کی تکلیف میں دم کرانے کا استحباب۔
ترقیم عبدالباقی: 2196 ترقیم شاملہ: -- 5723
وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فِي الرُّقَى، قَالَ: " رُخِّصَ فِي الْحُمَةِ وَالنَّمْلَةِ وَالْعَيْنِ ".
ابوخیثمہ نے عاصم احول سے، انہوں نے یوسف بن عبداللہ سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دم جھاڑ کے بارے میں روایت بیان کی، کہا: زہریلے ڈنک، جلد نکلنے والے دانوں اور نظر بد (کے عوارض) میں دم کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5723]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ دم کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”زہریلے ڈنگ، پھوڑے اور نظرِ بد کی وجہ سے دم کرنے کی اجازت دی۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5723]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2196
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5723 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5723
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
نملة:
پہلو پر نکلنے والے پھوڑے،
بعض دفعہ جسم کے دوسر ے حصہ پر نکل آتے ہیں۔
مفردات الحدیث:
نملة:
پہلو پر نکلنے والے پھوڑے،
بعض دفعہ جسم کے دوسر ے حصہ پر نکل آتے ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5723]
Sahih Muslim Hadith 5723 in Urdu
يوسف بن عبد الله الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري