علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
11. باب شجاعته صلى الله عليه وسلم
باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2307 ترقیم شاملہ: -- 6008
وحَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنِيهِ يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: فَرَسًا لَنَا، وَلَمْ يَقُلْ: لِأَبِي طَلْحَةَ، وَفِي حَدِيثِ خَالِدٍ، عَنْ قَتَادَةَ: سَمِعْتُ أَنَسًا.
محمد بن جعفر اور خالد بن حارث نے کہا: ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، اور ابن جعفر کی روایت میں ہے، انہوں (حضرت انس رضی اللہ عنہ) نے کہا: ہمارا گھوڑا۔ اور انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا (گھوڑا)۔ اور خالد کی حدیث میں ہے۔ قتادہ سے روایت ہے۔ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6008]
مصنف نے یہی روایت تین اساتذہ کی دو سندوں سے بیان کی ہے، ابن جعفر کی حدیث میں ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھوڑے کی جگہ ہمارا گھوڑا بتایا گیا ہے اور خالد کی حدیث میں قتادہ کے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع کی تصریح موجود ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6008]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2307
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6008 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6008
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
کسی سے کوئی چیز ضرورت کے تحت مستعار لینا جائز ہے اور جانور کا نام رکھنا درست ہے اور انسان اگر دلیر اور باہمت ہو تو واقعہ کی تحقیق یا صورت حال سے آگاہی کے لیے اکیلا بھی جا سکتا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
کسی سے کوئی چیز ضرورت کے تحت مستعار لینا جائز ہے اور جانور کا نام رکھنا درست ہے اور انسان اگر دلیر اور باہمت ہو تو واقعہ کی تحقیق یا صورت حال سے آگاہی کے لیے اکیلا بھی جا سکتا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6008]
Sahih Muslim Hadith 6008 in Urdu
خالد بن الحارث الهجيمي ← شعبة بن الحجاج العتكي