صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
33. باب كم اقام النبي صلى الله عليه وسلم بمكة والمدينة:
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ اور مدینہ میں کتنی مدت قیام فرمایا ہے؟
ترقیم عبدالباقی: 2352 ترقیم شاملہ: -- 6098
وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الْجُعْفِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، فَذَكَرُوا سِنِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ أَكْبَرَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ "، وَمَاتَ أَبُو بَكْرٍ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُتِلَ عُمَرُ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، يُقَالُ لَهُ: عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ . حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، قَالَ: كُنَّا قُعُودًا عِنْدَ مُعَاوِيَةَ، فَذَكَرُوا سِنِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً، وَمَاتَ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُتِلَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
اسلام ابواحوص نے ابواسحاق سے روایت کی، کہا: میں عبداللہ بن عتبہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو (وہاں بیٹھے ہوئے) لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کے بارے میں بات کی۔ لوگوں میں سے ایک نے کہا: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے تھے۔ عبداللہ کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا اور آپ تریسٹھ سال کے تھے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اور وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا اور وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے۔ کہا: ان لوگوں میں سے ایک شخص نے، جنہیں عامر بن سعد کہا جاتا تھا، کہا: ہمیں جریر (بن عبداللہ بن جار بجلی رضی اللہ عنہ) نے حدیث بیان کی کہ ہم حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کا ذکر کیا تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا اور آپ تریسٹھ برس کے تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اور وہ بھی تریسٹھ برس کے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6098]
ابو اسحاق رحمۃ اللہ تعالی بیان کرتے ہیں، میں عبداللہ بن عتبہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ حاضرین نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کا ذکرچھیڑ دیا تو بعض لوگوں نے کہا، ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عمر میں بڑے تھے، عبداللہ نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے وقت تریسٹھ برس کے تھے اور ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ بھی تریسٹھ برس کی عمر میں فوت ہوئے او رعمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت بھی تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی، لوگوں میں سے ایک آدمی جسے عامر بن سعد کہا جاتا تھا، نے کہا، ہمیں جریر نے بتایا، ہم حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو حاضرین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کا ذکر شروع کر دیا تو حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا، رسول اللہ کی روح تریسٹھ برس کی عمر میں قبض کی گئی اور ابو بکر تریسٹھ برس کی عمر میں فوت ہوئے اور خضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6098]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2352
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
جرير بن عبد الله البجلي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي