صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
46. باب من فضائل الخضر عليه السلام:
باب: سیدنا خضر علیہ السلام کی فضیلت کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2380 ترقیم شاملہ: -- 6164
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَقَبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ نَوْفًا يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى الَّذِي ذَهَبَ يَلْتَمِسُ الْعِلْمَ، لَيْسَ بِمُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، قَالَ: أَسَمِعْتَهُ يَا سَعِيدُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: كَذَبَ نَوْفٌ.
معتمر کے والد سلیمان تیمی نے رقبہ سے، انہوں نے ابواسحاق سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے روایت کی، کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ نوف سمجھتا ہے کہ جو موسیٰ علیہ السلام علم کے حصول کے لیے گئے تھے وہ بنی اسرائیل کے موسیٰ علیہ السلام نہ تھے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: سعید! کیا آپ نے خود اس سے سنا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: نوف نے جھوٹ کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6164]
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ نوف سمجھتا ہے کہ جو موسیٰ علیہ السلام علم کے حصول کے لیے گئے تھے وہ بنی اسرائیل کے موسیٰ علیہ السلام نہ تھے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: سعید! کیا آپ نے خود اس سے سنا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: نوف نے جھوٹ کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6164]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2380
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 6164 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي