(ابو معاویہ کے بجائے) اعمش کے دیگر متعدد شاگردوں عیسیٰ بن یونس، سفیان اور ابن مسہر نے بھی ابو معاویہ سے حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی، البتہ عیسیٰ اور سفیان کی حدیث میں ہے، (ابراہیم نخعی نے) کہا: عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے شاگردوں کو یہ حدیث بہت پسند تھی کیونکہ جریر رضی اللہ عنہ سورہ مائدہ کے اترنے کے بعد مسلمان ہوئے تھے۔
امام صاحب مختلف اساتذہ سے روایت بیان کرتے ہیں: ”کہ عبد الّٰلہ ؓ کے شاگردوں کو یہ حدیث بہت پسند تھی، کیونکہ جریرؓ سورہٴ مائدہ کے اترنے کے بعد مسلمان ہوئے تھے۔“