🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب ذكر حديث ام زرع:
باب: ام زرع کی حدیث کابیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2448 ترقیم شاملہ: -- 6306
وحَدَّثَنِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ وَلَمْ يَشُكَّ، وَقَالَ: قَلِيلَاتُ الْمَسَارِحِ، وَقَالَ: وَصِفْرُ رِدَائِهَا، وَخَيْرُ نِسَائِهَا، وَعَقْرُ جَارَتِهَا، وَقَالَ: وَلَا تَنْقُثُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا، وَقَالَ: وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ ذَابِحَةٍ زَوْجًا.
سعید بن سلمہ نے یہ حدیث ہشام بن عروہ سے اسی سند کے ساتھ بیان کی، مگر (ساتویں کے خاوند کے متعلق) شک کے بغیر: عاجز اور ماندہ ہے عقل پر حماقت کی تہیں لگی ہوئی ہیں کہا: اور (دسویں کے خاوند کے متعلق) کہا: (اس کی اونٹنیاں) چراگاہوں میں کم بھیجی جاتی ہیں (خدام باڑے میں چارہ مہیا کرتے ہیں۔) اور (ابوذرع کی بیٹی کے بارے میں) کہا: اس کی اوڑھنے کی چادر خالی لگتی ہے (اس کا پیٹ بڑھا ہوا نہیں ہے جبکہ ملء کسائہ سے مراد ہے کہ جسم کے باقی حصے لباس کو بھر دیتے ہیں) قبیلے کی بہترین عورت ہے اور (اپنی خوبصورتی اور وقار کی بنا پر) سوتن کے لیے نیزے کا زخم (درد و تکلیف کا سبب) ہے اور (خادمہ کے بارے میں اس طرح) کہا: وہ ہمارا کھانا ضائع نہیں کرتی۔ اور ( «وَأَعْطَانِی مِنْ کُلِّ رَائِحَۃٍ زَوْجًا» کے بجائے) «وَأَعْطَانِی مِنْ کُلِّ ذَابِحَۃٍ زَوْجًا»، (اور مجھے ہر اعلیٰ درجے کی ذبح کی ہوئی چیز میں سے دگنا دگنا دیا) کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6306]
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے،ان الفاظ کے فرق سے بیان کرتے ہیں،بلاشک"عياياء ‘طباقاء" کہا،صرف "قليلات المسارح" کہااور کہا،"صفرُ ردائها"اپنی چادر کو خالی رکھنے والی،اپنی سوکن کے لیے تباہ کن یا دہشت انگیز اور ہمارے غلہ کو منتقل نہیں کرتی اور اس نےمجھے ذبح کرنے والے جانوروں کا جوڑا جوڑا دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6306]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2448
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكرثقة إمام في الحديث
👤←👥سعيد بن سلمة السدوسي، أبو عمرو
Newسعيد بن سلمة السدوسي ← هشام بن عروة الأسدي
صدوق يخطئ
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي، أبو سلمة
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← سعيد بن سلمة السدوسي
ثقة ثبت
👤←👥الحسن بن علي الهذلي، أبو علي، أبو محمد
Newالحسن بن علي الهذلي ← موسى بن إسماعيل التبوذكي
ثقة حافظ له تصانيف
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6306 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6306
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
صفر ردائها:
یعنی اس کا پیٹ پچکا ہوا ہے،
یا اس کے پستان ابھرے ہوئے ہیں،
اس لیے پستانوں کے نیچے سے چادر بلند رہتی ہے،
بدن کے اس حصہ کو چادر نہیں لگتی،
اس طرح وہ خالی رہتا ہے،
عقر جارتها،
حسد و غیظ سے سوکن مری رہتی ہے،
یا دہشت زدہ رہتی ہے،
جارة سے مراد پڑوسن بھی ہو سکتی ہے۔
(2)
من كل ذابحة:
فاعلة،
مفعولة کے معنی میں ہے،
یعنی مذبوحة،
ہر وہ جانور جو ذبح ہونے کے قابل ہے،
اس کو ذبح کرنا جائز ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6306]