🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب النهي عن التحاسد والتباغض والتدابر:
باب: حسد اور بغض اور دشمنی کا حرام ہونا۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2558 ترقیم شاملہ: -- 6526
حَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ ".
امام مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو اور اللہ کے بندے (ایک دوسرے کے) بھائی بن کر رہو۔ کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ تین دن سے زیادہ اپنے بھائی سے تعلق ترک کیے رکھے۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6526]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،"ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو،ایک دوسرے سےحسد نہ کرو اور ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو اور اللہ کے بندے،بھائی بھائی بن جاؤ،یا اللہ کے بندو!بھائی بھائی ہوجاؤ،کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ تعلقات منقطع کرے،یا اس کو چھوڑدے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6526]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2558
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن شهاب الزهري
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا
Newيحيى بن يحيى النيسابوري ← مالك بن أنس الأصبحي
ثقة ثبت إمام
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6526 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6526
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لاتباغضوا:
ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو،
کیونکہ بغض کے نتیجہ میں حسد اور کینہ پیدا ہوتا ہے،
اس کے خلاف دل میں نفرت پیدا ہوتی ہے اور اس کو دیکھنا ناگوار ہو جاتا ہے،
جس کے نتیجہ میں حسد پیدا ہوتا ہے،
انسان کے دل میں یہ خواہش اور تمنا پیدا ہوتی ہے،
وہ نعمتوں سے محروم ہو جائے،
اس کی نعمت سے محرومی خوشی اور مسرت کا باعث بنتی ہے اور ایک دوسرے سے روگردانی اور اعراض کیا جاتا ہے،
اس لیے آپ نے فرمایا:
(2)
ولا تحاسدوا:
ایک دوسرے سے حسد نہ رکھو،
ایک دوسرے کی نعمتوں کے زوال کی خواہش نہ کرو۔
(3)
ولا تدابروا:
ایک دوسرے کو پشت نہ دکھاؤ،
ایک دوسرے کے دشمن نہ بن جاؤ،
بلکہ (4)
كونواعبادالله اخوانا:
اللہ کے بندے بنو اور اللہ کے بنے آپس میں بھائی بھائی ہوتے ہیں،
اس لیے یہ نہ بھولو کہ تم اللہ کے بندے ہو تاکہ تمہارے اندر بغض و کینہ اور حسد روگردانی کی جگہ اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ استوار ہو۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6526]