صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
50. باب المرء مع من احب:
باب: آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس سے دو ستی رکھے۔
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6715
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ عُثْمَانُ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجَيْنِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَلَقِينَا رَجُلًا عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، " مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: فَكَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَكَانَ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صَلَاةٍ، وَلَا صِيَامٍ، وَلَا صَدَقَةٍ، وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ".
منصور نے سالم بن ابی جعد سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، کہا: ایک بار جب میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے تو مسجد کی چوکھٹ کے پاس ہماری ایک شخص سے ملاقات ہوئی، اس نے کہا: اللہ کے رسول! قیامت کب ہے؟ آپ نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟“ تو جیسے وہ ٹھٹھک گیا، پھر اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے اس کے لیے بہت زیادہ نمازیں، بہت زیادہ روزے اور بہت زیادہ صدقات تو تیار نہیں کیے، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تمہیں محبت ہو گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6715]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے کہ ہمیں ایک آدمی مسجد کے سائبان کے پاس ملا اور اس نے کہا: ”یا رسول اللہ! قیامت کب ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ تو اس سے گویا وہ آدمی جھینپ یا دب گیا، پھر اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے اس کے لیے کوئی زیادہ نماز، روزے یا صدقات تیار نہیں کیے، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سو تجھے انہی کی معیت ملے گی جن سے تو محبت کرتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6715]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6715 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6715
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
سدة المسجد:
مسجد کے دروازے کا سائبان یا دروازہ بند کرنے کا گیٹ،
استكان:
عجز اور بیچارگی ظاہر کی،
دب گیا،
یا جھک گیا۔
فوائد ومسائل:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے بقول یہ آدمی حضرت ذوالخویصرہ یمانی رضی اللہ عنہ تھے۔
مفردات الحدیث:
سدة المسجد:
مسجد کے دروازے کا سائبان یا دروازہ بند کرنے کا گیٹ،
استكان:
عجز اور بیچارگی ظاہر کی،
دب گیا،
یا جھک گیا۔
فوائد ومسائل:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے بقول یہ آدمی حضرت ذوالخویصرہ یمانی رضی اللہ عنہ تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6715]
Sahih Muslim Hadith 6715 in Urdu
سالم بن أبي الجعد الأشجعي ← أنس بن مالك الأنصاري