🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب كَيْفِيَّةِ الْخَلْقِ الآدَمِيِّ فِي بَطْنِ أُمِّهِ وَكِتَابَةِ رِزْقِهِ وَأَجَلِهِ وَعَمَلِهِ وَشَقَاوَتِهِ وَسَعَادَتِهِ:
باب: انسان کا اپنی ماں کے پیٹ میں تخلیق کی کیفیت اور اس کے رزق، عمر، عمل، شقاوت و سعادت لکھے جانے کے بیان میں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2644 ترقیم شاملہ: -- 6725
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ نُمَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَدْخُلُ الْمَلَكُ عَلَى النُّطْفَةِ بَعْدَ مَا تَسْتَقِرُّ فِي الرَّحِمِ بِأَرْبَعِينَ، أَوْ خَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَيَقُولُ يَا رَبِّ: أَشَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيُكْتَبَانِ، فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ: أَذَكَرٌ، أَوْ أُنْثَى؟ فَيُكْتَبَانِ، وَيُكْتَبُ عَمَلُهُ، وَأَثَرُهُ، وَأَجَلُهُ وَرِزْقُهُ، ثُمَّ تُطْوَى الصُّحُفُ، فَلَا يُزَادُ فِيهَا وَلَا يُنْقَصُ ".
عمرو بن دینار نے ابوطفیل (عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ) سے، انہوں نے حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت کی جو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچائی (مرفوع بیان کی)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نطفہ (چالیس چالیس دنوں کے دو مرحلوں کے بعد تیسرے مرحلے میں) چالیس یا پینتالیس راتیں رحم میں ٹھہرا رہتا ہے تو (اللہ کا مقرر کیا ہوا) فرشتہ اس کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے: اے رب! یہ خوش نصیب ہو گا یا بدنصیب ہو گا؟ تو دونوں (باتوں میں سے اللہ کو بتائے اس) کو لکھ لیا جاتا ہے، پھر کہتا ہے: اے رب! یہ مرد ہے یا عورت؟ پھر دونوں (میں سے جو اللہ بتائے اس) کو لکھ لیا جاتا ہے، پھر اس کا عمل، اس کے قدموں کے نشانات، اس کی مدت عمر اور اس کا رزق لکھ لیا جاتا ہے، پھر (اندراج کے) صحیفے لپیٹ دیے جاتے ہیں، پھر ان میں کوئی چیز نہ بڑھائی جاتی ہے، نہ کم کی جاتی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب القدر/حدیث: 6725]
حضرت حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں: ”جب نطفہ رحم میں چالیس یا پینتالیس راتیں ٹھہرا رہتا ہے تو فرشتہ آتا ہے اور پوچھتا ہے: اے میرے رب! یہ بدبخت ہے یا نیک بخت؟ پھر ان دونوں کو لکھ دیا جاتا ہے اور وہ پوچھتا ہے: اے میرے رب! مذکر ہے یا مؤنث؟ اور ان کو لکھ دیا جاتا ہے اور اس کے عمل اور نتائج اور اس کی عمر اور اس کا رزق لکھ دیا جاتا ہے، پھر نوشتے لپیٹ دیے جاتے ہیں، سو ان میں نہ زیادتی ہوتی ہے اور نہ کمی۔“ [صحيح مسلم/كتاب القدر/حدیث: 6725]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2644
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حذيفة بن أسيد الغفاريصحابي ، من أصحاب الشجرة
👤←👥عامر بن واثلة
Newعامر بن واثلة ← حذيفة بن أسيد الغفاري
له رؤية
👤←👥عمرو بن دينار الأثرم
Newعمرو بن دينار الأثرم ← عامر بن واثلة
ثقة ثبت
👤←👥سفيان بن عيينة
Newسفيان بن عيينة ← عمرو بن دينار الأثرم
ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات
👤←👥زهير بن حرب
Newزهير بن حرب ← سفيان بن عيينة
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن عبد الله بن نمير
Newمحمد بن عبد الله بن نمير ← زهير بن حرب
ثقة حافظ فاضل
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6725 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6725
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
مذکورہ بالا حدیث چار باتوں کو دوسرے مرحلہ میں لکھ دیا جاتا ہے،
جبکہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کام تیسرے مرحلہ کے بعد یعنی چار ماہ بعد طے کیے جاتے ہیں،
لیکن صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے،
ان چیزوں کا آغاز تو دوسرے مرحلہ میں شروع ہو جاتا ہے،
لیکن تکمیل تیسرے مرحلے کے بعد ہوتی ہے،
جب انسان کے اعضاء،
ہڈیاں اور گوشت پوست پوری طرح نمایاں ہو جاتے ہیں،
اس لیے دونوں حدیثوں میں تضاد نہیں ہے،
کیونکہ حضرت حذیفہ کی حدیث میں ہے،
یہ کام چالیس یا پینتالیس دن یا راتوں کے بعد ہوتا ہے اور بعد کے لیے فوریت ضروری نہیں ہے کہ یہ فورا ہی ہو جاتا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6725]

Sahih Muslim Hadith 6725 in Urdu