🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب هلك المتنطعون:
باب: تشدد کرنے والوں کے ہلاک ہونے کے بیان میں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2670 ترقیم شاملہ: -- 6784
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَيَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَتِيقٍ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُونَ، قَالَهَا ثَلَاثًا ".
احنف بن قیس نے حضرت عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غلو میں گہرے اترنے والے ہلاک ہو گئے۔ آپ نے تین بار یہ بات ارشاد فرمائی۔ [صحيح مسلم/كتاب العلم/حدیث: 6784]
حضرت عبداللہ(بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بال کی کھال اتارنے والے تباہ ہوئے۔"آپ نے یہ بات تین دفعہ فرمائی۔" [صحيح مسلم/كتاب العلم/حدیث: 6784]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2670
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥الأحنف بن قيس التميمي، أبو بحر
Newالأحنف بن قيس التميمي ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥طلق بن حبيب العنزي
Newطلق بن حبيب العنزي ← الأحنف بن قيس التميمي
صدوق رمي بالإرجاء
👤←👥سليمان بن عتيق المحاربي
Newسليمان بن عتيق المحاربي ← طلق بن حبيب العنزي
صدوق حسن الحديث
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← سليمان بن عتيق المحاربي
ثقة
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← ابن جريج المكي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥حفص بن غياث النخعي، أبو عمر
Newحفص بن غياث النخعي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر
Newابن أبي شيبة العبسي ← حفص بن غياث النخعي
ثقة حافظ صاحب تصانيف
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6784 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6784
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
المتنطعون:
غلو اور انتہائی پسندی اختیار کرنے والے،
بال کی کھال اتارنے والے،
کیونکہ تنطع کا معنی غلو اور تعمق ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
بے مقصد اور بے فائدہ موشگافیاں کرنا اور حد سے بڑھنا پسندیدہ طرزعمل نہیں ہے،
کیونکہ یہ بدعملی اور راہ فرار اختیار کرنے یا بہانہ سازی کا باعث بنتا ہے،
جس طرح بنو اسرائیل کو گائے ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تو انہوں نے پوچھا،
اس کی عمر کتنی ہو،
جب یہ بتا دیا گیا تو کہا،
اس کا رنگ کیسا ہو،
یہ بتا دیا گیا تو کہنے لگے اور وضاحت کرو،
کیونکہ ایسی گائیوں میں اشتباہ و التباس موجود ہے،
لیکن ورع اور پرہیزگاری اختیار کرنا اور مشتبہ چیزوں سے بچنے کی کوشش کرنا مطلوب ہے،
مثلا ایک کپڑا صاف ستھرا ہے اور ابھی بھی طے کر کے رکھا گیا ہے اور دوسرے کپڑے کے بارے میں شبہ ہے،
اس پر کسی بچے کے بول کے چھینٹے پڑ گئے ہیں لیکن اس کو دھو دیا گیا ہے تو دوسرے کپڑے کی بجائے پہلا کپڑا لینا یہ غلو اور انتہا پسندی ہے۔
لیکن اگر کپڑا پاک صاف ہے اور دوسرے کپڑے کو گارا لگا ہے تو پہلے کپڑے کو لینا ورع اور پرہیزگاری ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6784]