صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9ق. باب فِي سِعَةِ رَحْمَةِ اللهِ تَعَالٰي عَلَي الْمُؤْمِنِينَ ، وَفِدَاءِ كُلِّ مُسْلِمِ بِكَافِرٍ مِّنَ النَّارِ
باب: مومنوں پر اللہ کی رحمت کی وسعت اور دوزخ سے نجات کے لیے ہر مسلمان کے عوض ایک کافر کا فدیہ۔
ترقیم عبدالباقی: 2767 ترقیم شاملہ: -- 7011
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَفَعَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى كُلِّ مُسْلِمٍ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا، فَيَقُولُ: هَذَا فِكَاكُكَ مِنَ النَّارِ ".
طلحہ بن یحییٰ نے ابوبردہ سے اور انہوں نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو اللہ تعالیٰ (ایک مرحلے پر) ہر مسلمان کو ایک یہودی یا نصرانی عطا کر دے گا، پھر فرمائے گا: یہ جہنم سے تمہارے لیے چھٹکارے کا ذریعہ بنے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 7011]
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا اللہ عزوجل ہر مسلمان کے سپرد ایک یہودی یا عیسائی کر دے گا اور فرمائے گا: یہ تیرا آگ سے فدیہ ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 7011]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2767
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسى | صحابي | |
👤←👥أبو بردة بن أبي موسى الأشعري، أبو بردة أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري | ثقة | |
👤←👥طلحة بن يحيى القرشي طلحة بن يحيى القرشي ← أبو بردة بن أبي موسى الأشعري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة حماد بن أسامة القرشي ← طلحة بن يحيى القرشي | ثقة ثبت | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← حماد بن أسامة القرشي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7011 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7011
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث کی تفسیروتشریح،
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہوتی ہے کہ ہر انسان کی جنت اور دوزخ میں جگہ ہے،
مومن جب جنت میں داخل ہوگا تو اس کی دوزخ میں جگہ کافر کو ملےگی،
کیونکہ وہ اپنے کفریہ اعمال کی بنا پر دوزخ ہی کا حقدار تھا،
اور کافر کی جنت والی جگہ،
جنتی کو ملے گی،
کیونکہ وہ اپنے اعمال کی بنا پر جنت کا حقدار تھا،
اس اعتبار سے یہودی یا عیسائی کافر کو مسلمان کی فِكَاك (فدیہ)
قرار دیا گیا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث کی تفسیروتشریح،
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہوتی ہے کہ ہر انسان کی جنت اور دوزخ میں جگہ ہے،
مومن جب جنت میں داخل ہوگا تو اس کی دوزخ میں جگہ کافر کو ملےگی،
کیونکہ وہ اپنے کفریہ اعمال کی بنا پر دوزخ ہی کا حقدار تھا،
اور کافر کی جنت والی جگہ،
جنتی کو ملے گی،
کیونکہ وہ اپنے اعمال کی بنا پر جنت کا حقدار تھا،
اس اعتبار سے یہودی یا عیسائی کافر کو مسلمان کی فِكَاك (فدیہ)
قرار دیا گیا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7011]
Sahih Muslim Hadith 7011 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري