صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
15. باب مثل المؤمن مثل النخلة:
باب: مومن کی مثال کھجور کے درخت کی سی ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 2811 ترقیم شاملہ: -- 7100
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَمَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا حَدِيثًا وَاحِدًا، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُتِيَ بِجُمَّارٍ فَذَكَرَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمَا،
ابن ابی نجیح نے مجاہد سے روایت کی، کہا: میں مدینہ تک حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا، میں نے انھیں ایک حدیث کے سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا۔ انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے تو آپ کے پاس کھجور کے تنے کا نرم گودا لایا گیا۔ پھر ابوخلیل ضبعی اور عبداللہ بن دینار کی حدیث کی طرح بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب صفة القيامة والجنة والنار/حدیث: 7100]
امام مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں مدینہ تک حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا رفیق سفر بنا تو میں نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف ایک حدیث سنی، انہوں نے بتایا ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجور کا گودا لایا گیا۔ آگے مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب صفة القيامة والجنة والنار/حدیث: 7100]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2811
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7100 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7100
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
جمار:
کھجور کے قبل(وسط،
درمیان)
سے نکلنےوالا گودا،
جسے عرب کھاتے تھے۔
مفردات الحدیث:
جمار:
کھجور کے قبل(وسط،
درمیان)
سے نکلنےوالا گودا،
جسے عرب کھاتے تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7100]
Sahih Muslim Hadith 7100 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي