صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
16. باب الفتنة من المشرق من حيث يطلع قرنا الشيطان:
باب: مشرق سے فتنوں کا بیان جہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہو گا۔
ترقیم عبدالباقی: 2905 ترقیم شاملہ: -- 7296
وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَيَقُولُ: " هَا إِنَّ الْفِتْنَةَ هَاهُنَا هَا، إِنَّ الْفِتْنَةَ هَاهُنَا ثَلَاثًا حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنَا الشَّيْطَانِ ".
حنظلہ نے کہا: میں نے سالم سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرق کی طرف ہاتھ سے اشارہ کر کے فرماتے ہوئے سنا: ”یاد رکھو! فتنہ اس طرف سے ہے، یاد رکھو! فتنہ اسی طرف سے ہے۔“ تین بار (فرمایا) ”جہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے۔“ آپ کی مراد مشرق (کی سمت) سے تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7296]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے: ”خبردار! فتنہ ادھر ہے، خبردار! فتنہ ادھر ہے،“ تین بار فرمایا: ”جہاں سے شیطان کے دو سینگ نمودار ہوتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7296]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2905
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 7296 in Urdu
سالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي