صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1ق. باب مَا جَاءَ أَنَّ الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ
باب: دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہونے کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2970 ترقیم شاملہ: -- 7443
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ مِنْ طَعَامِ بُرٍّ ثَلَاثَ لَيَالٍ تِبَاعًا حَتَّى قُبِضَ ".
منصور نے ابراہیم سے، انہوں نے اسود سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے جب سے آپ مدینہ آئے آپ کی وفات تک کبھی تین راتیں مسلسل گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7443]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والے، جب سے آپ مدینہ تشریف لائے ہیں، کبھی مسلسل تین راتیں گندم کی خوراک و غذا سے سیر نہیں ہوئے، حتیٰ کہ آپ کی وفات ہو گئی۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7443]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2970
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7443 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7443
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم کی پوری زندگی میں ایسا نہیں ہوا کہ آپ نے مسلسل اور متواتر دویاتین دن راتیں گندم یا جوکی روٹی پیٹ بھر کر کھائی ہو،
بعض دنوں میں صرف کھجوروں یا دودھ پر گزارا کرنا پڑتا تھا،
اگرچہ اگر آپ چاہتے تو آپ کو ہر قسم کی فراوانی اور سہولت میسر آسکتی تھی۔
فوائد ومسائل:
حضور اکرم کی پوری زندگی میں ایسا نہیں ہوا کہ آپ نے مسلسل اور متواتر دویاتین دن راتیں گندم یا جوکی روٹی پیٹ بھر کر کھائی ہو،
بعض دنوں میں صرف کھجوروں یا دودھ پر گزارا کرنا پڑتا تھا،
اگرچہ اگر آپ چاہتے تو آپ کو ہر قسم کی فراوانی اور سہولت میسر آسکتی تھی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7443]
Sahih Muslim Hadith 7443 in Urdu
الأسود بن يزيد النخعي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق