صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب تحريم الرياء
باب: ریا اور نمائش کی حرمت۔
ترقیم عبدالباقی: 2987 ترقیم شاملہ: -- 7479
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ سَعِيدٌ: أَظُنُّهُ، قَالَ: ابْنُ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي مُوسَى، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: بِمِثْلِ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ،
سعید بن عمر واشعشی نے کہا: ہمیں سفیان نے ولید بن حرب سے، سعید نے کہا: میرا خیال ہے انہوں (سفیان) نے کہا: (ولید) ابن حارث بن ابی موسیٰ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے سلمہ بن کُہیل سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے حضرت جندب رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کسی کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، وہ کہتے ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا (آگے) جس طرح (سفیان) ثوری کی حدیث (7478) میں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7479]
امام صاحب اپنے استاد سعید بن عمرو ثقفی سے بیان کرتے ہیں کہ میرے خیال میں میرے استاد سفیان نے کہا کہ ولید بن حارث بن ابی موسیٰ نے سلمہ بن کہیل سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جندب رضی اللہ عنہ سے سنا اور ان کے سوا کسی کو میں نے یہ کہتے نہیں سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آگے مذکورہ بالا حدیث ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7479]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2987
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 7479 in Urdu
سلمة بن كهيل الحضرمي ← جندب بن عبد الله البجلي