صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
15. باب مناولة الاكبر:
باب: کوئی چیز بڑے کو دینے کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 3003 ترقیم شاملہ: -- 7508
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا صَخْرٌ يَعْنِي ابْنَ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَآنِي فِي الْمَنَامِ أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ، فَجَذَبَنِي رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا، فَقِيلَ لِي كَبِّرْ فَدَفَعْتُهُ إِلَى الْأَكْبَرِ ".
نافع سے روایت ہے، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسواک کر رہا ہوں، دو آدمیوں نے مجھے اپنی اپنی جانب کھینچا، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو پکڑا دی تو مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دیں، چنانچہ میں نے وہ بڑے کے حوالے کر دی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7508]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میں نے اپنےآپ کو خواب میں مسواک کرتے دیکھا،تو مجھے دو آدمیوں نے کھینچا،(مسواک لینے کےلیے) چنانچہ میں نے مسواک دونوں میں سے چھوٹے کو دے دی،تو مجھے کہا گیا،بڑے کودو،تومیں نے اسے بڑے کے حوالہ کردیا۔" [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7508]
ترقیم فوادعبدالباقی: 3003
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي