الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3.25. (لَا تَغْيِيرَ فِي الْفِطْرَةِ)
فطرت میں تغیر نہیں
حدیث نمبر: 123
123 - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَتَذَاكَرُ مَا يَكُونُ، إِذْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِذَا سَمِعْتُمْ بِجَبَلٍ زَالَ عَنْ مَكَانِهِ فَصَدِّقُوهُ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِرَجُلٍ تَغَيَّرَ عَنْ خُلُقِهِ فَلَا تُصَدِّقُوا بِهِ، فَإِنَّهُ يَصِيرُ إِلَى مَا جُبِلَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں باہم بات چیت کر رہے تھے کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی پہاڑ کے بارے میں سنو کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹ گیا ہے تو اس بات کی تصدیق کر دو، اور جب تم کسی آدمی کے بارے میں سنو کہ اس نے اپنی عادت بدل لی ہے تو اس کے متعلق بات کی تصدیق نہ کرو، کیونکہ وہ اپنی جبلت پر کاربند رہے گا۔“ اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 123]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (6/ 443 ح 28047)
٭ الزهري عن أبي الدرداء رضي الله عنه: منقطع»
٭ الزهري عن أبي الدرداء رضي الله عنه: منقطع»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أحمد بن حنبل | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥أبو الدرداء أبو الدرداء ← أحمد بن حنبل | صحابي جليل |
مشکوۃ المصابیح کی حدیث نمبر 123 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 123
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
◈ حافظ نورالدین الٰہیثمی نے فرمایا:
”لیکن زہری نے ابوالدرداء کو نہیں پایا۔“ [مجمع الزوائد 7؍196]
معلوم ہوا کہ امام زہری نے سیدنا ابوالدرداء کو نہیں دیکھا اور نہ ان سے ملاقات کی ہے، لہٰذا یہ روایت منقطع ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
اس روایت کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
◈ حافظ نورالدین الٰہیثمی نے فرمایا:
”لیکن زہری نے ابوالدرداء کو نہیں پایا۔“ [مجمع الزوائد 7؍196]
معلوم ہوا کہ امام زہری نے سیدنا ابوالدرداء کو نہیں دیکھا اور نہ ان سے ملاقات کی ہے، لہٰذا یہ روایت منقطع ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 123]
Mishkat al-Masabih Hadith 123 in Urdu
أبو الدرداء ← أحمد بن حنبل