مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (يَقْرَأُ الْمُسَافِرُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ مَعَ الإِمَامِ وَرَكْعَتَيْنِ وَحْدَهُ)
مسافر امام کے ساتھ چار رکعتیں پڑھے اور اکیلا دو ہی پڑھے
حدیث نمبر: 1347
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1347 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنًا رَكْعَتَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ بَعْدَهُ، وَعُمَرُ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ صَدَرًا مِنْ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى بَعْدُ أَرْبَعًا، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ صَلَّى أَرْبَعًا، وَإِذَا صَلَّاهَا وَحْدَهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں (یعنی نماز قصر) پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ، ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں ہی پڑھیں۔ پھر اس کے بعد عثمان رضی اللہ عنہ نے چار رکعتیں پڑھیں۔ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو آپ چار رکعتیں (مکمل نماز) پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1347]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1082) و مسلم (694/16)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 1347 in Urdu