مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (آدَابُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ)
بیمار پرسی کے آداب
حدیث نمبر: 1529
1529 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ يَعُودُهُ قَالَ:"لَا بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". فقال لَهُ:"لَا بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ: كَلَّا، بَلْ حُمَّى تَفُورُ، عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ، تُزِيرُهُ الْقُبُورَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَعَمْ إِذًا"رَوَاهُالْبُخَارِيُّ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اعرابی کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، جب آپ کسی مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے جاتے تو یوں فرماتے: «لَا بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”کوئی بات نہیں، اگر اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری گناہوں سے) پاکیزگی کا باعث ہو گی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بھی یہی فرمایا: «لَا بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”کوئی بات نہیں، اگر اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری گناہوں سے) پاکیزگی کا باعث ہو گی۔“ اس اعرابی نے کہا: ہرگز نہیں، بلکہ بخار ایک بوڑھے شخص پر جوش مار رہا ہے، یہ تو قبروں تک پہنچا کر رہے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس کی یہ بات سن کر) فرمایا: «فَنَعَمْ إِذًا» ”ہاں! یہ ایسے ہی ہو گا۔“ [رواہ البخاری] ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1529]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5662)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 1529 in Urdu