الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (حَقُّ الْحَيَاءِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى)
اللہ تعالیٰ سے حیا کرنے کا حق
حدیث نمبر: 1608
1608 - (وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ) : أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ) (لِأَصْحَابِهِ: اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ . قَالُوا: إِنَّا نَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ. قَالَ: لَيْسَ ذَلِكَ وَلَكِنْ مَنِ اسْتَحْيَى مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا وَعَى، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى، وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ تَرَكَ زِينَةَ الدُّنْيَا فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ اسْتَحْيَى مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ) . (رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ) .
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اللہ سے حیا کرو جس طرح اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ ہم اللہ سے حیا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات نہیں ہے، بلکہ جو شخص اللہ سے ایسی حیا کرتا ہے جیسی اس سے حیا کرنے کا حق ہے، تو وہ سر اور ان چیزوں کی جو سر میں ہیں (آنکھ، کان، زبان) کی حفاظت کرے، اور وہ پیٹ اور اس کے متعلقات (شرم گاہ، ہاتھ، پاؤں اور دل وغیرہ) کی حفاظت کرے، وہ موت اور بو ہونے کو یاد رکھے، اور جو آخرت چاہتا ہے وہ دنیا کی زینت ترک کر دے۔ جو شخص اس طرح کرے تو اس نے اللہ سے ایسی حیا کی جیسی اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔“ [ضعیف] [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1608]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أحمد (387/1 ح 3671) والترمذي (2458) [و صححه الحاکم (323/4) ووافقه الذهبي و للحديث شواھد. ]
٭ صباح بن محمد ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة.»
٭ صباح بن محمد ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الترمذي | ثقة حافظ | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← الترمذي | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥عبد الله بن مسعود عبد الله بن مسعود ← أحمد بن حنبل | من السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة |
Mishkat al-Masabih Hadith 1608 in Urdu
أحمد بن حنبل ← الترمذي