الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَيُّ الدُّعَاءِ أَنْفَعُ؟)
زیادہ فائدے والی دعا کونسی ہے؟
حدیث نمبر: 2259
2259 - (وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ : إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا"قَالُوا: إِذًا نُكْثِرُ، قَالَ:"اللَّهُ أَكْثَرُ" (رَوَاهُ أَحْمَدُ) .
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مسلمان کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں گناہ اور قطع رحمی نہ ہو تو اللہ اس وجہ سے تین چیزوں میں سے کوئی ایک اسے عطا فرما دیتا ہے: یا تو اس کی دعا فوراً قبول فرما لیتا ہے یا اسے اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر لیتا ہے یا پھر اس کی مثل تکلیف اس سے دور فرما دیتا ہے“۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: تب تو ہم زیادہ دعائیں کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (دعائیں قبول کرنے میں) بہت زیادہ ہے“۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد (۳ / ۱۸ ح ۱۱۱۵۰) و عبد بن حمید (۹۳۷) و البخاری فی الادب المفرد (۷۱۰) و صححہ الحاکم (۱ / ۴۶۳)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2259]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (18/3 ح 11150) [و عبد بن حميد (937) و البخاري في الأدب المفرد (710) و صححه الحاکم (463/1) ووافقه الذهبي] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أحمد بن حنبل | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥أبو سعيد الخدري أبو سعيد الخدري ← أحمد بن حنبل | له ولأبيه صحبة |
Mishkat al-Masabih Hadith 2259 in Urdu
أبو سعيد الخدري ← أحمد بن حنبل