الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عَلَى الحَاكِمِ أَلَّا يُحَدِّدَ السِّعْرَ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ)
حاکم اپنی طرف سے قیمت مقرر نہ کرے
حدیث نمبر: 2894
2894 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! سَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ، بِدَمٍ وَلَا مَالٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں قیمتیں چڑھ گئیں تو صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے، وہی تنگی و کشادگی کا مالک اور رزق دینے والا ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ میں اس حال میں اپنے رب سے ملاقات کروں کہ تم میں سے کوئی خون اور مال کے متعلق مجھ سے مطالبہ نہ کرتا ہو۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد وابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2894]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1314 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (3451) و ابن ماجه (2200) والدارمي (249/2 ح 2548)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الدارمي | ثقة ، فاضل ، متقن | |
👤←👥ابن ماجه ابن ماجه ← الدارمي | أحد الأئمة ، حافظ | |
👤←👥أبو داود السجستاني أبو داود السجستاني ← ابن ماجه | ثقة ، حافظ , مصنف السنن وغيرها ، من كبار العلماء | |
👤←👥الترمذي الترمذي ← أبو داود السجستاني | ثقة حافظ | |
👤←👥أنس بن مالك أنس بن مالك ← الترمذي | صحابي مشهور |
Mishkat al-Masabih Hadith 2894 in Urdu
ابن ماجه ← الدارمي