مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عَدَمُ طَلَبِ امْرَأَةٍ طَلَاقَ امْرَأَةٍ أُخْرَى)
کوئی عورت دوسری عورت کے لیے طلاق کا مطالبہ نہ کرے
حدیث نمبر: 3145
3145 - وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَهَا وَلِتَنْكِحَ فَإِنَّ لَهَا مَا قُدِّرَ لَهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت اپنی (مسلمان) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اسے اس کا رزق بھی مل جائے، اسے چاہیے کہ وہ اس مرد سے خود شادی کر لے، حالانکہ جو اس کے مقدر میں ہے وہ اسے مل جائے گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3145]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6601) و مسلم (1413/52)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 3145 in Urdu