🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (العَزْلُ سِرًّا يُعَادِلُ دَفْنَ حَيٍّ)
عزل خفیہ طور پر زندہ درگور کرنے کے برابر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3189
3189 - وَعَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ قَالَتْ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أُنَاسٍ وَهُوَ يَقُولُ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ  ، فَنَظَرْتُ فِي الرُّومِ وَفَارِسَ فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَهُمْ ذَلِكَ شَيْئًا، ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الْعَزْلِ  ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ذَلِكَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ وَهِيَ (وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ) . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جُذامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس وقت آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے تھے: ”میں نے «الْغِيلَةَ» ”غیلہ“ (حالتِ حمل میں دودھ پلانے) سے منع کرنے کا ارادہ کیا، پھر میں نے رومیوں اور فارسیوں کو دیکھا کہ وہ اپنی اولاد کو حالتِ حمل میں دودھ پلاتے رہتے ہیں، اور یہ ان کی اولاد کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاتا۔“ پھر انہوں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے «الْعَزْلِ» ”عزل“ کے متعلق دریافت کیا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ «الْوَأْدُ الْخَفِيُّ» ”پوشیدہ طور پر زندہ درگور کرنا“ ہے۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ﴾ [سورة التكوير: 8] ”جب زندہ درگور کی گئی بچی سے پوچھا جائے گا“ کے زمرہ میں آتا ہے۔“ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3189]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (141/ 1442)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مسلمثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه
👤←👥جدامة بنت وهب الأسدية
Newجدامة بنت وهب الأسدية ← مسلم
صحابية
Mishkat al-Masabih Hadith 3189 in Urdu