مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَخْذُ إِذْنٍ مِنَ الزَّوْجَاتِ)
بیویوں سے اجازت لینا
حدیث نمبر: 3231
3231 - وَعَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَيْنَ أَنَا غَدًا أَيْنَ أَنَا غَدًا يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ فَأَذِنَ لَهُ أَزْوَاجُهُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ حَتَّى مَاتَ عِنْدَهَا . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مرضِ وفات میں دریافت کیا کرتے تھے: ”میں کل کہاں ہوں گا؟ میں کل کہاں ہوں گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اس سوال سے) عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری کا دن پوچھنا چاہتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات نے آپ کو اجازت دے دی کہ آپ جہاں چاہیں رہیں، آپ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر تھے حتیٰ کہ آپ نے ان کے ہاں ہی وفات پائی۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3231]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5217) و مسلم (2443/840)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 3231 in Urdu