علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بيان الظلم والعدوان على العبد)
غلام پر ظلم و زیادتی کا بیان
حدیث نمبر: 3473
3473 - وَعَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ، وَمَنْ جَدَعَ عَبْدَهُ جَدَعْنَاهُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ. وَزَادَ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:"وَمَنْ خَصَى عَبْدَهُ خَصَيْنَاهُ.
حسن بصری ؒ، سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے غلام کو قتل کرے گا، ہم اسے قتل کریں گے اور جو اپنے غلام کے اعضاء (ناک وغیرہ) کاٹے گا ہم اس کے اعضاء کاٹیں گے۔ “ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، دارمی۔ اور امام نسائی نے ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا ہے: ”جو اپنے غلام کو خصی کرے گا ہم اسے خصی کریں گے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3473]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1414 وقال: حسن غريب) و أبو داود (4515) و ابن ماجه (2664) و الدارمي (191/2 ح 2363) و النسائي (20/8. 21 ح 4740. 2742)»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 3473 in Urdu