الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الشَّيْطَانُ يَلْعَبُ بِمَقْعَدَةِ الإِنْسَانِ)
شیطان انسان کی مقعد کے ساتھ کھیلتا ہے
حدیث نمبر: 352
352 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (مَنِ اكْتَحَلَ فَلْيُوتِرْ مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ، وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ، مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ، وَمَنْ أَكَلَ فَمَا تَخَلَّلَ، فَيَلْفِظْ، وَمَا لَاكَ بِلِسَانِهِ فَلْيَبْتَلِعْ، مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ، وَمَنْ أَتَى الْغَائِطَ فَلْيَسْتَتِرْ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ إِلَّا أَنْ يَجْمَعَ كَثِيبًا مِنْ رَمْلٍ فَلْيَسْتَدْبِرْهُ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَلْعَبُ بِمَقَاعِدِ بَنِي آدَمَ، مَنْ فَعَلَ فَقَدْ أَحْسَنَ، وَمَنْ لَا فَلَا حَرَجَ) رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سرمہ لگائے تو وہ طاق عدد میں لگائے، جس نے ایسا کیا اس نے اچھا کیا، اور جس نے ایسا نہ کیا تو کوئی حرج نہیں، جو شخص ڈھیلے سے استنجا کرے تو وہ بھی طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرے، جس نے ایسا کیا تو اس نے اچھا کیا اور جس نے نہ کیا تو کوئی حرج نہیں، جو شخص کوئی چیز کھائے تو جو اجزا خلال کرنے سے نکلیں انہیں پھینک دے اور جو اپنی زبان کے ذریعے نکالے تو انہیں نگل جائے، جس نے ایسا کیا اس نے اچھا کیا، اور جس نے نہ کیا تو کوئی حرج نہیں، اور جو شخص بول و براز کے لیے جائے تو وہ پردہ کرے، اگر وہ کوئی چیز نہ پائے تو وہ ریت کا ایک ٹیلہ سا بنائے اور اس کی طرف پشت کر لے، کیونکہ شیطان اولادِ آدم کی مقعد کے ساتھ کھیلتا ہے، جس نے ایسا کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے نہ کیا تو کوئی حرج نہیں۔“ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (35) و ابن ماجه (337. 338) والدارمي (1/ 169، 170 ح 668)
٭ حصين: مجھول الحال .»
٭ حصين: مجھول الحال .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الدارمي | ثقة ، فاضل ، متقن | |
👤←👥ابن ماجه ابن ماجه ← الدارمي | أحد الأئمة ، حافظ | |
👤←👥أبو داود السجستاني أبو داود السجستاني ← ابن ماجه | ثقة ، حافظ , مصنف السنن وغيرها ، من كبار العلماء | |
👤←👥أبو هريرة الدوسي أبو هريرة الدوسي ← أبو داود السجستاني | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة |
Mishkat al-Masabih Hadith 352 in Urdu
ابن ماجه ← الدارمي