🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بَيَانُ الْهَرَبِ مِنْ مَيْدَانِ الْجِهَادِ)
میدان جہاد سے بھاگنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3958
3958 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ فِي سَرِيَّةٍ، فَحَاصَ النَّاسُ حَيْصَةً فَأَتَيْنَا الْمَدِينَةَ، فَاخْتَفَيْنَا بِهَا، وَقُلْنَا: هَلَكْنَا"، ثُمَّ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! نَحْنُ الْفَرَّارُونَ. قَالَ:"بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ وَأَنَا فِئَتُكُمْ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ نَحْوَهُ وَقَالَ:"لَا، بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ"قَالَ: فَدَنَوْنَا فَقَبَّلْنَا يَدَهُ فَقَالَ:"أَنَا فِئَةُ الْمُسْلِمِينَ". وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: كَانَ يَسْتَفْتِحُ. وَحَدِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ"ابْغُونِي فِي ضُعَفَائِكُمْ"فِي بَابِ"فَضْلِ الْفُقَرَاءِ"إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں روانہ کیا، لوگ میدانِ جنگ سے بھاگ گئے اور ہم نے مدینہ منورہ پہنچ کر پناہ لی، اور ہم نے کہا: ہم مارے گئے، پھر ہم نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم تو فرار ہونے والے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم دوبارہ حملہ کرنے والے ہو، اور میں تمہاری جماعت ہوں (کہ فرار کے زمرے میں نہیں، بلکہ تم جماعت کے پاس آئے ہو)۔“ ترمذی اور ابوداؤد کی روایت میں اسی طرح ہے، اور فرمایا: ”بلکہ تم لوٹ کر حملہ کرنے والے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں، ہم قریب ہوئے اور ہم نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دستِ مبارک کو بوسہ دیا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں مسلمانوں کی جماعت ہوں۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی وابوداؤد۔ اور ہم امیہ بن عبداللہ سے مروی حدیث «كَانَ يَسْتَفْتِحُ» اور ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”مجھے اپنے ضعفاء میں تلاش کرو۔“ باب فضل الفقراء میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3958]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1716 وقال: حسن غريب) و أبو داود (2647)
٭ فيه يزيد بن أبي زياد: ضعيف مدلس مختلط .
حديث أمية بن عبد الله يأتي (5247) و حديث أبي الدرداء يأتي (5246)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطابأحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر
Mishkat al-Masabih Hadith 3958 in Urdu