🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (لَعْنَةٌ عَلَى مَنْ يَذْبَحُ بِغَيْرِ اسْمِ اللَّهِ)
غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنے والے پر لعنت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4070
4070 - وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَلْ خَصَّكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ؟ فَقَالَ: مَا خَصَّنَا بِشَيْءٍ لَمْ يَعُمَّ بِهِ النَّاسَ إِلَّا مَا فِي قِرَابِ سَيْفِي هَذَا، فَأَخْرَجَ صَحِيفَةً فِيهَا:"لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الْأَرْضِ"ـ وَفِي رِوَايَةٍ:"مَنْ غَيَّرَ مَنَارَ الْأَرْضِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَهُ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوطفیل (عامر بن واثلہ) بیان کرتے ہیں، علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تمہیں کوئی خاص چیز عطا فرمائی؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں کوئی خاص ایسی چیز عطا نہیں فرمائی جو آپ نے دیگر لوگوں کو نہ بتائی ہو۔ البتہ یہ چیز ہے جو کہ میری تلوار کے نیام میں ہے“، انہوں نے ایک صحیفہ نکالا اس میں درج تھا: ” «لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللّٰهِ» ”غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے والے پر اللہ لعنت کرے“، «لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الْأَرْضِ» ”زمین کے نشان (حدود) چوری کرنے والے پر اللہ لعنت کرے“۔“ اور ایک روایت میں ہے: ” «مَنْ غَيَّرَ مَنَارَ الْأَرْضِ» ”جس نے زمین کے نشانات (ملکیتی حدود) بدل ڈالے (اللہ اس پر لعنت فرمائے)“، «لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ» ”اپنے والد پر لعنت کرنے والے پر اللہ لعنت کرے“ اور «لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا» ”بدعتی شخص کو پناہ دینے والے شخص پر اللہ لعنت کرے۔““ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4070]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1978/47)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مسلمثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه
👤←👥عامر بن واثلة
Newعامر بن واثلة ← مسلم
له رؤية
Mishkat al-Masabih Hadith 4070 in Urdu