الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (شَرَارَةُ الْفَأْرِ)
چوہے کی شرارت
حدیث نمبر: 4303
4303 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَتْ فَأْرَةٌ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ، فَأَلْقَتْهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْخَمْرَةِ الَّتِي كَانَ قَاعِدًا عَلَيْهَا، فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ. فَقَالَ:"إِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ ; فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَى هَذَا ; فَيَحْرِقُكُمْ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَهَذَا الْبَابُ خَالٍ: عَنِ الْفَصْلِ الثَّالِثِ
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک چوہیا بتی کھینچتے ہوئے آئی اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس چٹائی پر رکھ دیا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے، اور اس نے درہم برابر چٹائی جلا دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے چراغ گل کر دیا کرو کیونکہ شیطان اس طرح کی کسی چیز کی اس طرح کے فعل پر رہنمائی کرتا ہے تو وہ تمہیں جلا دیتا ہے“۔ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4303]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (5247)
٭ سلسلة سماک عن عکرمة ضعيفة و حديث البخاري (6294. 6296) و مسلم (2016) يغني عنه .»
٭ سلسلة سماک عن عکرمة ضعيفة و حديث البخاري (6294. 6296) و مسلم (2016) يغني عنه .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
Mishkat al-Masabih Hadith 4303 in Urdu