الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (النَّهْيُ عَنِ الثِّيَابِ الْحَرِيرِيَّةِ)
ریشمی کپڑوں کی ممانعت
حدیث نمبر: 4377
4377 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَبِسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا قَبَاءَ دِيبَاجٍ أُهْدِيَ لَهُ ، ثُمَّ أَوْشَكَ أَنْ نَزَعَهُ، فَأَرْسَلَ بِهِ إِلَى عُمَرَ، فَقِيلَ: قَدْ أَوْشَكَ مَا انْتَزَعْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:"نَهَانِي عَنْهُ جِبْرَائِيلُ"فَجَاءَ عُمَرُ يَبْكِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَرِهْتَ أَمْرًا وَأَعْطَيْتَنِيهِ، فَمَا لِي؟ فَقَالَ:"إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهُ تَلْبَسُهُ، إِنَّمَا أَعْطَيْتُكَهُ تَبِيعُهُ". فَبَاعَهُ بِأَلْفَيْ دِرْهَمٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز ریشمی قبا پہنی جو کہ آپ کو ہدیہ کی گئی تھی، پھر آپ نے اسے جلدی سے اتارا اور اسے عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ نے اسے اتارنے میں بہت جلدی کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے اس سے روک دیا۔“ عمر رضی اللہ عنہ روتے ہوئے آئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول! ایک چیز کو آپ نے ناپسند فرمایا اور وہ چیز مجھے دے دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں اس لیے نہیں دی کہ تم اسے پہن لو، بلکہ میں نے تو وہ تمہیں اس لیے دی کہ تم اسے بیچ دو۔“ انہوں نے وہ دو ہزار درہم میں بیچ دی۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4377]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2070/16)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مسلم | ثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه | |
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← مسلم | صحابي |
Mishkat al-Masabih Hadith 4377 in Urdu
جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← مسلم