الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (سَبَبُ نَعِيمِ الدُّنْيَا عَلَى العَاصِي)
نافرمان شخص پر دنیا کی نعمتوں کا سبب
حدیث نمبر: 5201
5201 - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِذَا رَأَيْتَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُعْطِي الْعَبْدَ مِنَ الدُّنْيَا عَلَى مَعَاصِيهِ مَا يُحِبُّ فَإِنَّمَا هُوَ اسْتِدْرَاجٌ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اللہ عزوجل کو دیکھو کہ وہ بندے کو اس کی معصیت کے باوجود دنیا میں سے وہ کچھ دے رہا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے، تو وہ محض ایک تدبیر ہے“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّىٰ إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُم بَغْتَةً فَإِذَا هُم مُّبْلِسُونَ﴾ [سورة الأنعام: 44] ”پھر جب انہوں نے اس چیز کو بھلا دیا جس کے ذریعے انہیں سمجھایا گیا تھا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے، حتیٰ کہ جب وہ عطا کردہ چیزوں پر خوش ہو گئے تو ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا، تب وہ متحیر و ناامید ہو گئے۔“ (حسن، رواہ احمد) [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5201]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (4/ 145 ح 17444)
٭ رشدين بن سعد أبو الحجاج: ضعيف و للحديث شاھد عند البيھقي (شعب الإيمان: 4540، نسخة محققة: 4220) و سنده حسن .»
٭ رشدين بن سعد أبو الحجاج: ضعيف و للحديث شاھد عند البيھقي (شعب الإيمان: 4540، نسخة محققة: 4220) و سنده حسن .»
قال الشيخ الألباني: إِسْنَاده جيد
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 5201 in Urdu