مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (يَهُودِيٌّ كَانَ يُخْتَبِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
یہودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آزما رہا تھا
حدیث نمبر: 5832
5832 - وَعَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ يَهُودِيًّا كَانَ يُقَالُ لَهُ فُلَانٌ حَبْرٌ كَانَ لَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَانِيرُ فَتَقَاضَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ يَا يَهُودِيُّ مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيكَ قَالَ: فَإِنِّي لَا أُفَارِقُكَ يَا مُحَمَّدُ حَتَّى تُعْطِيَنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذًا أَجْلِسُ مَعَكَ، فَجَلَسَ مَعَهُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ الْآخِرَةَ وَالْغَدَاةَ وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَهَدَّدُونَهُ وَيَتَوَعَّدُونَهُ فَفَطِنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا الَّذِي يَصْنَعُونَ بِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَهُودِيٌّ يَحْبِسُكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنَعَنِي رَبِّي أَنْ أَظْلِمَ مُعَاهِدًا وَغَيْرَهُ فَلَمَّا تَرَجَّلَ النَّهَارُ قَالَ الْيَهُودِيُّ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَشَطْرُ مَالِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَمَا وَاللَّهِ مَا فَعَلْتُ بِكَ الَّذِي فَعَلْتُ لَكَ إِلَّا لِأَنْظُرَ إِلَى نَعْتِكَ فِي التَّوْرَاةِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلِدُهُ بِمَكَّةَ وَمُهَاجَرُهُ بِطَيْبَةَ وَمُلْكُهُ بِالشَّامِ لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ وَلَا سَخَّابٍ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا مُتَزَيٍّ بِالْفُحْشِ وَلَا قَوْلِ الْخَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ وَهَذَا مَالِي فَاحْكُمْ فِيهِ بِمَا أَرَاكَ اللَّهُ وَكَانَ الْيَهُودِيُّ كَثِيرَ الْمَالِ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ.
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فلاں نام سے موسوم ایک یہودی عالم تھا، اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کچھ دینار قرض تھا، اس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تقاضا کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”اے یہودی! تمہیں دینے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں۔“ اس نے کہا: محمد! میں تو لے کر ہی یہاں سے ہلوں گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا، پھر میں تمہارے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ بیٹھ گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نماز اس کے ساتھ ادا کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اسے ڈراتے دھمکاتے رہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اس عمل کی اطلاع ہو گئی، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک یہودی نے آپ کو روک رکھا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب نے کسی ذمی وغیرہ پر ظلم کرنے سے مجھے منع فرمایا ہے۔“ جب سورج بلند ہوا (دن چڑھا) تو اس یہودی نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں“، میرا نصف مال اللہ کی راہ میں وقف ہے؛ سن لو! اللہ کی قسم! میں نے آپ کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا وہ محض اس لیے کیا تاکہ میں تورات میں آپ کا مذکورہ تعارف دیکھ سکوں: محمد بن عبداللہ، ان کی جائے پیدائش مکہ، دارِ ہجرت طیبہ (مدینہ منورہ)، ان کی سلطنت شام تک، وہ نہ بد زبان ہیں، نہ سخت دل اور نہ ہی بازاروں میں شور و غل کرنے والے ہیں، وہ نہ فحش گو ہیں اور نہ بیہودہ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، اور یہ میرا مال ہے، آپ اللہ کے احکامات کی روشنی میں اس میں جس طرح چاہیں تصرف فرمائیں، اور وہ یہودی بہت زیادہ مال دار تھا۔ «إِسْنَادُهُ مَوْضُوعٌ» (رواہ البیہقی فی دلائل النبوۃ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5832]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في دلائل النبوة (6/ 280)
٭ فيه محمد بن محمد بن الأشعث: کذاب، وضع نسخة أھل البيت (انظر لسان الميزان 409/5 وغيره) و ھذا من وضعه لأنه تفرد به .»
٭ فيه محمد بن محمد بن الأشعث: کذاب، وضع نسخة أھل البيت (انظر لسان الميزان 409/5 وغيره) و ھذا من وضعه لأنه تفرد به .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده موضوع
Mishkat al-Masabih Hadith 5832 in Urdu