الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بِشَارَةُ الجَنَّةِ لِحَضْرَةِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے جنت کی بشارت
حدیث نمبر: 6072
6072 - وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَبَّابٍ، قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَحُثُّ عَلَى جَيْشِ الْعُسْرَةِ، فَقَامَ عُثْمَانُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَيَّ مِائَةُ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَضَّ عَلَى الْجَيْشِ، فَقَامَ عُثْمَانُ، قَالَ: عَلَيَّ مِائَتَا بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَضَّ، فَقَامَ عُثْمَانُ، فَقَالَ: عَلَيَّ ثَلَاثُمِائَةِ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَنَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْزِلُ عَنِ الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: (مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذِهِ ، مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذِهِ) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عبد الرحمن بن خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا جب آپ غزوۂ تبوک کے لیے آمادہ کر رہے تھے، عثمان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! سو اونٹ مع ساز و سامان اللہ کی راہ میں میرے ذمے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لشکر کے لیے آمادہ کیا تو عثمان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ کی راہ میں دو سو اونٹ مع ساز و سامان میرے ذمے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ترغیب دلائی تو عثمان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ کی راہ میں تین سو اونٹ میرے ذمے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اترتے ہوئے فرما رہے تھے: ”عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد جو بھی عمل کیا اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں، عثمان رضی اللہ عنہ اس کے بعد جو بھی عمل کرے اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں“۔ (سندہ ضعیف، رواہ الترمذی)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6072]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3700 وقال: غريب)
٭ فرقد أبو طلحة مجھول و حديث الترمذي (3701) يغني عنه .»
٭ فرقد أبو طلحة مجھول و حديث الترمذي (3701) يغني عنه .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الترمذي | ثقة حافظ | |
👤←👥عبد الرحمن بن خباب السلمي عبد الرحمن بن خباب السلمي ← الترمذي | صحابي |
Mishkat al-Masabih Hadith 6072 in Urdu
عبد الرحمن بن خباب السلمي ← الترمذي