الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. مُسْنَدُ أَبِي إِسْحَاقَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حدیث نمبر: 1501
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: قَال سَعْدٌ فِيَّ سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثُّلُثَ: أَتَانِي يَعُودُنِي، قَالَ: فَقَالَ لِي:" أَوْصَيْتَ؟" , قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ , جَعَلْتُ مَالِي كُلَّهُ فِي الْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ , قَالَ:" لَا تَفْعَلْ" , قُلْتُ: إِنَّ وَرَثَتِي أَغْنِيَاءُ، قُلْتُ الثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ:" لَا" , قُلْتُ فَالشَّطْرَ؟ قَالَ:" لَا" , قُلْتُ الثُّلُثَ؟ قَالَ:" الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ".
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وصیت میں ایک تہائی کی مقدار نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے حوالے سے مقرر فرمائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس عیادت کے لئے تشریف لائے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ ”کیا تم نے وصیت کر دی؟“ میں نے کہا: جی! میں نے اپنا سارا مال فقراء، مساکین اور مسافروں کے نام وقف کرنے کی وصیت کر دی ہے، فرمایا: ”ایسا نہ کرو۔“ میں نے عرض کیا کہ میرے ورثاء غنی ہیں، بہرحال! میں دوتہائی کی وصیت کر دیتا ہوں؟ فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے نصف کا ذکر کیا، فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے تہائی کا ذکر کیا، فرمایا: ”ہاں! ایک تہائی صحیح ہے، اور یہ بھی زیادہ ہے۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1501]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن، خ: 56، م: 1628 .
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن أبي وقاص | أحد العشرة ، وأول من رمى بسهم في سبيل الله | |
👤←👥عبد الله بن حبيب السلمي عبد الله بن حبيب السلمي ← سعد بن أبي وقاص | ثقة ثبت | |
👤←👥عطاء بن السائب عطاء بن السائب ← عبد الله بن حبيب السلمي | صدوق اختلط | |
👤←👥زائدة بن قدامة زائدة بن قدامة ← عطاء بن السائب | ثقة ثبت ، صاحب سنة | |
👤←👥الحسين بن علي الجعفي الحسين بن علي الجعفي ← زائدة بن قدامة | ثقة عابد |
Musnad Ahmad Hadith 1501 in Urdu
عبد الله بن حبيب السلمي ← سعد بن أبي وقاص