مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مسند جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنه
حدیث نمبر: 15251
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ , عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: وُثِئَتْ رِجْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ , فَخَرَجَ إِلَيْنَا , أَوْ وَجَدْنَاهُ فِي حُجْرَتِهِ جَالِسًا بَيْنَ يَدَيْ غُرْفَةٍ , فَصَلَّى جَالِسًا , وَقُمْنَا خَلْفَهُ فَصَلَّيْنَا , فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ , قَالَ:" إِذَا صَلَّيْتُ جَالِسًا , فَصَلُّوا جُلُوسًا , وَإِذَا صَلَّيْتُ قَائِمًا , فَصَلُّوا قِيَامًا , وَلَا تَقُومُوا كَمَا تَقُومُ فَارِسُ لِجَبَابِرَتِهَا , أَوْ لِمُلُوكِهَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں موچ آگئی ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو وہاں آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا ہم بھی اس میں شریک ہو گئے اور کھڑے ہو کر نماز پڑھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے فارغ ہو کر فرمایا: اگر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھوں تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور اگر میں بیٹھ کر نماز پڑھوں تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو اور اس طرح کھڑے نہ رہا کر و جیسے اہل فارس اپنے روسا اور بڑوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15251]
حکم دارالسلام: حديث صحيح، م: 413، وهذا إسناد حسن من أجل أبى جعفر محمد بن جعفر المدائني، وهو متابع
الرواة الحديث:
سالم بن أبي الجعد الأشجعي ← جابر بن عبد الله الأنصاري