الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
271. حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 16048
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ، عَنْ آلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَى خَالِدِ بْنِ سُفْيَانَ بْنِ نُبَيْحٍ الْهُذَلِيِّ لِيَقْتُلَهُ، وَكَانَ يُجَمِّعُ لِقِتَالِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِعُرَنَةَ وَهُوَ فِي ظَهْرٍ لَهُ، وَقَدْ دَخَلَ وَقْتُ الْعَصْرِ، فَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ مُحَاوَلَةٌ تَشْغَلُنِي عَنِ الصَّلَاةِ، قَالَ: فَصَلَّيْتُ وَأَنَا أَمْشِي أُومِئُ إِيمَاءً، فَلَمَّا انْتَهَيْتُ إِلَيْهِ، فقُلْتُ: كَذَا وَكَذَا حَتَّى ذَكَرَ الْحَدِيثَ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِقَتْلِهِ إِيَّاهُ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا عبداللہ بن انیس کے اہل خانہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن انیس کو خالد بن سفیان بن نبیح ہذلی کو قتل کرنے کے لئے بھیجا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرنے کے لئے لوگوں کو جمع کر رہا تھا وہ کہتے ہیں کہ میں عرنہ میں اس کے پاس پہنچا وہ اپنے اونٹوں میں تھا اور عصر کا وقت ہو چکا تھا مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں میرے اور اس کے درمیان کوئی ایسا معاملہ پیش نہ آ جائے جو مجھے نماز سے مشغول کر دے چنانچہ میں نے چلتے چلتے اشارے سے نماز پڑھ لی جب میں اس کے پاس پہنچا تو میں نے اس سے یہ یہ کہا پھر راوی نے حدیث ذکر کی پھر وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں اسے قتل کرنے کی خبر دی پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 16048]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن أنيس القضاعي | صحابي | |
👤←👥[راو موضع إبهام] [راو موضع إبهام] ← عبد الله بن أنيس القضاعي | ||
👤←👥محمد بن جعفر بن الزبير بن العوام محمد بن جعفر بن الزبير بن العوام ← [راو موضع إبهام] | ثقة | |
👤←👥محمد بن إسحاق محمد بن إسحاق ← محمد بن جعفر بن الزبير بن العوام | صدوق يدلس ، ورمي بالتشيع والقدر | |
👤←👥عبد الله بن إدريس الأودي عبد الله بن إدريس الأودي ← محمد بن إسحاق | ثقة . فقيه عابد | |
👤←👥يحيى بن آدم يحيى بن آدم ← عبد الله بن إدريس الأودي | ثقة حافظ فاضل |
Musnad Ahmad Hadith 16048 in Urdu
[راو موضع إبهام] ← عبد الله بن أنيس القضاعي