علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
400. حديث رجل من خزاعة رضي الله تعالى عنه
حدیث نمبر: 16640
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ مَوْلًى لَهُمْ، يُقَالُ لَهُ: مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ خَالِدِ بْنِ أَسِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ مِنْ خُزَاعَةَ، يُقَالُ لَهُ: مُخَرِّشٌ، أَوْ مُحَرِّشٌ لَمْ يَكُنْ سُفْيَانُ يُقِيمُ عَلَى اسْمِهِ، وَرُبَّمَا قَالَ: مُحَرِّسٌ، وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَنَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنَ الْجِعِرَّانَةِ لَيْلَةً، فَاعْتَمَرَ ثُمَّ رَجَعَ، وَأَصْبَحَ بِهَا كَبَائِتٍ، فَنَظَرْتُ إِلَى ظَهْرِهِ كَأَنَّهُ سَبِيكَةُ فِضَّةٍ".
بنوخزاعہ کے ایک صحابی سیدنا محرش رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جعرانہ سے رات کے وقت (عمرہ کی نیت سے) نکلے (رات ہی کو مکہ مکر مہ پہنچے) عمرہ کیا (اور رات ہی کو وہاں سے نکلے) اور جعرانہ لوٹ آئے، صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رات یہیں گزاری ہے، میں نے اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک کو دیکھا، وہ چاندی میں ڈھلی ہوئی محسوس ہو تی تھی۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16640]
حکم دارالسلام: إسناد حسن
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 16640 in Urdu
عبد العزيز بن عبد الله القرشي ← اسم مبهم